9

پولیس تھانہ مظفرآباد نے 2 شراب فروش گرفتار کرلئے،مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ مظفر آباد پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 شراب فروش عبدالحمید اور آصف کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی،گرفتار ملزمان سے 450 لٹر دیسی شراب اور شراب کی ترسیل میں استعمال ہونے والے کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،ملزمان کو تھانہ مظفر آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،برآمد ہونے والی شراب شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی،پولیس تھانہ مظفرآباد نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں