6

پولیس تھانہ نیو ملتان،لاپتہ ہونے والے 10 سالہ جڑواں حسن اور حسین کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا

ملتان،تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ جڑواں حسن اور حسین کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز والدہ کی طرف سے بچوں کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا،پولیس تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بروقت مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی تھی،دونوں بچے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ لاری اڈا سے ملے جنہوں نے بتایا کہ وہ گھریلو وجہ سے گھر سے نکلے تھے،والدہ نے بچوں کے ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی اس کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں