8

پولیس تھانہ پاک گیٹ نے 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے،1380گرام چرس برآمد

ملتان،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس تھانہ پاک گیٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے منشیات فروش ملزم امتیاز احمد ولد انتظار حسین قوم شیخ قریشی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1380 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم کو سبیل چوک کی طرف سے آتے ہوئے گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئی،پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پاک گیٹ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے،ایس ایچ او پاک گیٹ ارم حنیف نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں