9

پولیس تھانہ کپ،بلائنڈ مرڈر میں مطلوب اشتہاری خاتون گرفتار

ملتان،ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد اقبال لاشاری کی سربراہی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ کپ، سب انسپکٹر مشتاق چانڈیو، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راؤ نوید اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا،2 وکلا بھائیوں کے بلائنڈ مرڈر میں مطلوب اشتہاری کوثر پروین کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس تھانہ کپ کے مطابق اشتہاری کوثر پروین کبوتر منڈی کی رہائشی ہے،ملزمہ ڈبل مرڈر کے مقدمہ نمبر 3/21 تھانہ کپ میں عرصہ 6 ماہ سے پولیس کو مطلوب تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں