13

پولیس جوائنٹ ٹیم کا نیوملتان کی حدود میں سرچ آپریشن،51افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک،کرایہ داری کے الزام اور افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس جوائنٹ ٹیم کا سرچ آپریشن،57گھروں کوچیک،38افرادکی بائیومیٹرک تصدیق،51افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کرکے کرایہ داری کے الزام سمیت افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیل کے مطابق جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ نیوملتان کے مختلف علاقوں مغل پورہ،مکہ ٹاون،مہریہ کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا،آپریشن کے دوران ٹیم نے 57گھروں کی چیکنگ کی گئی،38افراد کی بائیومیٹرک تصدیق،51افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا،آپریشن کے دوران کرایہ داری کے الزام میں محمد حسنین،محمد اکرم،عبدالمالک،بابرعلی،محمد ارشد،فاروق کو گرفتارکیاگیا جبکہ ایک افغان باشندے محمد عجب کو بھی اپنی تحویل میں لیاگیاجن کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں