8

پولیس فورس کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

ملتان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر پولیس فورس کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں لگائے گئے کیمپ میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے تمام سٹاف اور پولیس فورس کو کرونا کی ویکسی نیشن لگائی،اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دیے اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔پولیس فورس کی 100 فی صد ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں