10

پولیس لائنز ملتان میں تفتیشی افسران کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ملتان،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس لائنز ملتان میں تفتیشی افسران کو تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف پولیس اسٹیشنز سے آئے تفتیشی افسران نے حصہ لیا،انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر میاں ارشاد الحسن اور سی آر او آفس سے محمد صابر نے کرائم سین کے حوالے سے لیکچر دیا،انہوں نے شرکا کو بتایا کہ انوسٹیگیشن کے دوران کرائم سین انتہائی اہمیت رکھتا ہے،محمد صابر کا مزید کہنا تھا کہ کرائم سین کو بروقت محفوظ کرنا اور ایس او پی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنا بہت ضروری ہوتا ہے،کرائم سین کو محفوظ کر کے کرائم سین یونٹ کے زریعے شواہد اکٹھے کرکے پارسل کو محفوظ طور پر لیبارٹری بھجوائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں