27

پولیس منشیات فروشی سے حلفیہ توبہ کرنیوالے میتلا ٹاؤن کے سجاد ٹکا کو ہراساں و پریشان نہ کرے،نیاز محمد بھٹہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما صدر انجمن تاجران جنوبی پنجاب ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا ہے کہ پولیس منشیات فروشی سے حلفیہ توبہ کرنے والے میتلا ٹاؤن کے رہائشی سجاد ٹکا کو اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں و پریشان نہ کرے،اہل علاقہ اور تاجروں نے سجاد حسین عرف ٹکا کو منشیات فروشی سے توبہ کیلئے قائل کیا اور وہ پہلے ہی سات سال جیل کاٹ چکا ہے،اہلیان علاقہ معززین اس بات کی ہر ممکن گارنٹی دیتے ہیں کہ سجاد حسین اب منشیات فروشی نہیں کرے گا،پولیس کے اعلیٰ افیسران بھی اس کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں منشیات فروشی سے توبہ کرنے والے سجاد حسین عرف ٹکا ولد غلام شبیر اور اہلیان علاقہ تاجروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سجاد حسین عرف ٹکا نے جامعہ سراجیہ مسجد پیر کالونی میں خطیب قاری محمد اعجاز اور درجنوں اہل علاقہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف دے کر منشیات فروشی سے توبہ کا اعلان کیا اور رزق حلال کما کر اہل خانہ کو دوں گا،ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا کہ سجاد حسین ٹکا تین مقدمات سے بری ہو چکا ہے لیکن علاقہ پولیس تھانہ شاہ شمس آئے روز اسے ہراساں و پریشان کرتی اور گرفتار کرکے لے جاتی ہے ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر اس کے خلاف منشیات فروشی کی دوبارہ کوئی شکایات موصول ہوئیں تو ہم خود سجاد ٹکا کو پولیس کے حوالے کریں گے،لہذا پولیس کے اعلیٰ افیسران اس بات کا نوٹس لیں اور تھانہ شاہ شمس کو باز رہنے کا حکم دیں،انہوں نے کہا کہ تاجروں نے علاقہ سے منشیات فروشی کے خاتمہ کا تہیہ کر لیا ہے اس کے علاوہ کوئی بھی شخص منشیات فروشی میں ملوث ہوا تو ہم قانون کا ساتھ دیں گے،اس موقع پر جنرل کونسلرز چوہدری فیاض علی،غلام شبیر،صدر تاجران پیر کالونی رانا حیدر علی،عرفان گورمانی اہلیان علاقہ میاں جاوید،چوہدری وکیل،قیوم انصاری،محمد ریاض،موتی شاہ،جام فیاض،محسن شبیر،رانا یونس،رانا یوسف،ندیم بھٹہ،شیخ نعیم،چاچا سلمان،آصف راجپوت،خواجہ جعفر،علی رضا،محمد تنویر،نظام الدین،چا چا شہنشاہ،دلشاد مغل دیگر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں