8

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں روڈ سفیٹی سیمینار کا انعقاد


ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے شاہراوں پر سفرکو محفوظ بنانے کیلئے پی ایچ پی پولیس نے روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے،
اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں روڈ سفیٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا،پرنسیپل پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی گوہرمشتاق بھٹہ اورایس پی پٹرولنگ ہما نصیب کے احکامات کے مطابق موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے سٹاف کےساتھ پولیس ٹریننگ کالج میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصداور پٹرولنگ پولیس کےسلوگن پہلے سلام پھر کلام یعنی کے توجہ ،تحفظ اور پیار کے بارے میں اورروڈ سیفٹی کے بارے میں بریف کیا کہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور غلط سائڈ سے یو ٹرن لینے سے اجتناب کریں۔ اورکارڈرائیورحضرات سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں اور موبائل فون کا استعمال کسی بھی صورت نہ کریں جو کہ حادثات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،ہیلمٹ کی افادیت کےساتھ ساتھ موٹرسائیکل پرسائیڈ ویو شیشے (مرر)کا استعمال ہر شخص ضرور کرے وہ ڈرائیور کی تیسری آنکھ ہوتے ہیں۔ہیلپ لائن 1124سے کسی بھی وقت مدد لی جا سکتی ہے۔اس موقع پرانسپکٹرچیف لا انسٹرکٹر راشد رمضان بھی موجود تھے۔ اورحادثات سے بچاو کے سلسلے میں معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کئےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں