11

پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس،قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کیخلاف کارروائی کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی،جس میں 7 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کرونا وباء کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت پولیو مہم چلائی جائے گی،حکومتی اقدامات کے باعث 2009 سے ملتان پولیو فری ضلع ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ برس ملک بھر میں 14 پولیو کیسز سامنے ائے اس لئے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے،تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہوسکے،انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس سمیت تمام ادارے کردار ادا کرینگے،اس موقع پر محکمہ صحت نے پولیو مھم کے سلسلے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں