13

پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل،پانچ روزہ مہم کا آغاز 2 اگست سے ہو گا،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 2 اگست سے ہو گا،پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر،تعلیم کے افسران ،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر بھی اجلاس میں موجود تھے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتازویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمہ کی طرف بڑھ رہا ہے،رواں سال پاکستان میں صرف ایک کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرنے پلانا ہمارا ہدف ہے،پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور کوالٹی کمپئن کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔علی شہزاد نے کہا کہ پولیو مہم ہماری پہلی ترجیح ہے،ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو چیک کریں،انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران7لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے لئے 2991 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔480 ایریا انچارج اور140یونین کونسل میڈیکل آفیسرز مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم بارے معلومات اور شکایات کے لئے شہری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں