21

پٹرولنگ پولیس ملتان جولائی میں 700 مقدمات درج،شاہرات پر سفر کرنے والے1788 افراد کو مدد فراہم کی،ایس پی ہما نصیب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جولائی میں 700 مقدمات کا اندراج کروایا،پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جولائی میں شاہرات پر سفر کرنے والے1788 افراد کو مدد فراہم کی،شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 541 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا،ناجائز اسلحہ کے 13 مقدمات درج کرکے 02 گن، 11 پسٹل 60 گولیاں برآمد کئے،انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 مقدمات درج کرکے 193 لٹر شراب اور 500گرام چرس برآمد کی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شاخ بکری، 8 موبائل ، دو موٹر سائیکل ، چوری شدہ لکڑی مالیتی دو لاکھ برآمد کی، 12 گم شدہ بچوں کو وارثان کے حوالے کیا گیا، شہری ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی/ مسئلے کی صورت میں پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 پر کال کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں