6

پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جون میں 799 مقدمات کا اندراج کیا،ایس پی

ملتان،ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جون میں 799 مقدمات کا اندراج کروایا،ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جون میں شاہرات پر سفر کرنے والے1547 افراد کو مدد فراہم کی،شاہراوں پر تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے 602 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا،ناجائز اسلحہ کے 14 مقدمات درج ، 1 کلاشنکوف،1 رائفل، 1 گن، 2 پمپ ایکشن 7 پسٹل 98 گولیاں برآمد کئے گئے،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 26 مقدمات ، 440 لٹر شراب اور 86 کلو بھنگ برآمد کی،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے ایک بھینس، ایک بکرا ، دو سو کلو مردہ جانور کا گوشت برآمد کیا،13 گم شدہ بچوں کو وارثان کے حوالے کیا گیا،انچارچ پوسٹس و گشت افسران اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر کریں،ہائی ویز پر عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں