7

پٹرولنگ پولیس کی جانب سے عید الا اضحی کیلئے سکیورٹی پلان جاری

ملتان،ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ہما نصیب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن کی طرف سے عید الا اضحی کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے،۔بیٹ ایریا میں موجود عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر عید نماز کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے سکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا،مویشیوں کی باربرداری کی وجہ سے روڈز پر معمول سے زیادہ ٹریفک کارش ہوتا ہے،جسکی وجہ سے روڈ بلاک و ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،بیٹ ایریا پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں جن پر مویشی لوڈ ہوں کو راہ داری و مناسب دستاویزات چیک کی جائیں تاکہ مویشی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے،مزید موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاویداقبال عاربی نے پبلک مقامات پراور مویشی منڈی میں شہریوں کو کہا کہ اس موقع پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ورہنمائی پٹرولنگ پولیس کی ذمہ داری ہے،مؤثر گشت اور ناکہ بندی کرکے مشکوک جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،پٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے جو کہ چوبیس گھنٹے عوام الناس کےتحفظ خدمت اور رہنمائی کےلیے کوشاں ہے،عید الاضحیٰ پرکرونا وائرس کی وجہ سےایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی منڈی میں ماسک اور گلوز پہن کر جائیں بچوں اور بزرگوں کو مویشی منڈی اپنے ساتھ ہرگز نہ لے کر جائیں،حکومت کی طرف سے سے مزید معلوماتی موباہل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے گھر بیٹھےجانوروں کی خرید و فروخت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے معلوماتی پمفلیٹ اور بروشر بھی تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں