7

پڑھے لکھے شہری اور روٹری ممبران ان پڑھ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے عملی مدد کریں،صدر حنا دریشک

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب ملتان چناب کی صدر حنا دریشک نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن ناگزیر ہے،جو قومی فرض اور ہماری بقاء کا تقاضہ ہے پڑھے لکھے شہری اور روٹری ممبران ان پڑھ شہریوں کی اس حوالہ سے عملی مدد کریں،تاکہ وہ ویکسینیشن کے عمل سے گزر کر سب کیلئے مفید ثابت ہوں میں نے ان پڑھ 3200شہریوں کی اس حوالہ سے موبائل میسج کے زریعے ویکسینیشن میں مدد کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب ملتان چناب کی میٹنگ میں صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا،میٹنگ میں اسلام آباد ڈائیگناسٹک کے ڈاکٹر وسیم گیسٹ اسپیکر تھے،جبکہ ابراہیم خان دریشک،رضوانہ تبسم درانی،قیصر نواز بھٹہ،محمد راشد،محمد نواز گھمن،راؤ محمد اکبر نے میٹنگ میں شرکت کی،حنا دریشک نے کہا کہ ہر پڑھا لکھا شہری پانچ پانچ ان پڑھ شہریوں کو ویکسینیشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر میسج کرنے اور اس حوالہ سے دیگر رہنمائی دینے کی زمہ داری لیں،گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 70فیصد حصہ ویکیسنیشن کرا لے تو بہتری آنے کی امید ہے ویسے تو ہر پاکستانی کو ویکسینیشن کرانی چاہیے انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر ڈیلٹا زیادہ خطرناک اور جوانوں پر حملہ آور ہو رہی ہے ہمارے نوجوانوں کو اس حوالہ سے بھرپور احتیاط کی ضرورت ہے ویکسینیشن میں سائنوفارم اور فائزر کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں پاکستان کی تمام ہیلتھ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چائنہ ویکیسین لگائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں