13

پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی،وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے متوسط طبقے کی آمدن میں اضافے کیلئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت پائیدار ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامیاب پاکستان پروگرام کے اجراء کے موقع پر خطاب میں کیا،وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا، وزیراعظم نے غریبوں کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے،شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ غریب کو بااختیار بنانے کیلئے کام ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،موجودہ حکومت پائیدار ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی ہے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے، ہر گھر کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دیں گے، پروگرام مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو جوڑے گا، یہ کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں