8

پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونیوالے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن کو سب تسلیم کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے 21 ویں صدی کا الیکشن کرائیں گے، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے استعمال سے انتخابات کو شفاف بنایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں لانا ہے، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہری ہیں،قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں