13

پیراں غائب روڈ زیڈ ٹائون گلی نمبر 19 میں سیوریج سسٹم ناکارہ،پانی گھروں میں داخل،شہریوں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پیراں غائب روڈ زیڈ ٹائون گلی نمبر 19 میں سیوریج سسٹم ناکارہ گٹروں کا پانی گلیوں سڑکوں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہوگیا،جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج،پیراں غائب روڈ زیڈ ٹاون گلی نمبر 19 کے رہائشیوں محمد عثمان، رانا غلام محمد ،رانا ماجد ،ڈاکٹر الطاف حاجی تنویر، محمد عمر، بشیر علی، اشفاق، رانا ذیشان، قیصر عباس، کاشف یاسین ،اعجاز، خلیل و دیگر نے واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دنوں سے لے کر آج تک سیوریج سسٹم درست نہیں کیا گیا،گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ گھروں میں پانی کی نکاسی بھی بند ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ کئی بار واسا حکام کو سیوریج سسٹم بارآگاہ کیا گیا اور کئی بار کمپلین بھی کی گئی مگر واسا حکام کی طرف سے کوئی توجہ بھی نہیں دی گئی،گھر وں میں بیٹھنا بھی محال ہو چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو واسا آفس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گٹروں کا پانی مسلسل کھڑا ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بچے بھی بیمار ہو رہے ہیں مزید بچوں کی جان کو خطرہ ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ گٹروں کی صفائی کی جائے تاکہ وہاں کے رہائشی سکھ کا سانس لے سکیں اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پیراں غائب روڈ بلاک کر دیں گے جس کے ذمہ دار واسا حکام ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں