12

پیراں غائب پر کراؤن فیلیر کی مرمت کے بعد بیک فلنگ،روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیوریج سنٹرل ڈویژن نے پیراں غائب روڈ پر کراؤن فیلیر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کو پیش کر دی ہے،واضح رہے کہ حالیہ موسلادھار بارش کے بعد بدھ کے روز پیراں غائب روڈ پر 36 انچ قطر کی 30 سالہ پرانی سیوریج لائن پر کراؤن فیلیر کا واقعہ رونما ہونے سے ایک حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمد ارشاد اور ایم ڈی واسا ناصراقبال موقع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے متعلقہ افسران کو موقع پر طلب کرکے کراؤن فیلیئر کی راتوں رات مرمت کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سورج سنٹرل ڈویژن نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بڑی تعداد میں لیبر اور بھاری مشینری کے ہمراہ پر دو پائپوں کی مرمت کا عمل مکمل کر دیا گیا اور بیک فلنگ کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا،دریں اثناء سیوریج سنٹرل ڈویژن نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم روڈ پر 24 انچ کی لائن پر کراؤن فیلیئر کا ایک اور واقعہ رونما ہونے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی جس پر ایم ڈی واسا نے کراؤن فیلیئر کی مرمت کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں