4

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر سپتال کی کوششیں رنگ لے آئیں،کرونا الاونس کی مد میں 48 لاکھ کا چیک جاری

ملتان،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر سپتال کی کوششیں رنگ لے آئیں،کورونا الاونس کی مد میں 48 لاکھ روپے کا چیک جاری کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور نرسز کو کورونا الاونس ملنے اور پیرا میڈیکس کو نہ ملنے پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس دوہرے معیار کے خلاف٢٠ مئی کو ایم ایس آفس کے سامنے حکومت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،جس کے نتیجے میں حکومت نے ٢٢ مئی کو پیرا میڈیکس کو کورونا الاونس جاری کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا،اسکے بعد تمام تر کاغذات مکمل کرکے الاونس کی اپروول کے لئے کاغذات سیکرٹریٹ بھیج دئیے گئے،جہاں پر فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان صاحب اور ایسوسی ایشن نے اپنا رول ادا کیا،اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے رقم کا بل پاس کروایا،اس تمام تر عمل میں ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری صاحب ڈائریکٹر فنانس فخر بشیر صاحب اے ایم ایس ڈاکٹر علی رضا صاحب نے خصوصی تعاون کیا جس پر ایسوسی ایشن نے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا ۔آج ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر علی اور چیئرمین وسیم سلیم نے اکاونٹ برانچ کے انچارج اور ایپکا نشتر کے صدر جناب اطہر اقبال سے کورونا الاونس کی مد میں تقریباً 48 لاکھ روپے کا چیک وصول کرلیا اطہر اقبال نے یقین دہانی کروائی کہ دو دن کے اندر کورونا الاونس ملازمین کے اکاونٹ میں شفٹ کردیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں