29

پیس فورم معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کریگا،سبین گل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پیس فورم کے افتتاحی سیشن کے موقع پر فوکل پرسن پیس فورم میں سبین گل خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیس فورم معاشرے میں امن کے فروغ کے حوالے سے عملی کردار ادا کر ے گا،ہماری خواتین نا صرف باصلاحیت ہیں بلکہ آبادی کا نصف حصے سے بھی زیادہ ہیں اور خواتین کی جانب سے کی جانیوالی سرگرمیاں اور متحرک کردار سے مثبت اور پائیدار نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی یہ فورم معاشرے کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو امن کے فروغ کیلئے نہ صرف مواقع فراہم کریگا بلکہ تربیتی مراحل اور معلومات تک رسائی اور امن کے حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں سے انہیں آگاہ رکھا جائیگا،یہ پلیٹ فارم خواتین کو امن کے واعی کے طور پر متحر ک رکھے گا،ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم معاشرے میں قیام امن کے حوالے سے خواتین کے تحریک کردار کو نہ صرف آگے بڑھائیں گا،بلکہ امن کے قیام کے حوالے سے خواتین کی اہمیت کو اجا گر بھی کریگا،خواتین معاشرے میں امن کے حوالے سے سازگار ماحول کے قیام کیلئے امن کے سفیر کا کردار دا کرینگی،ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم اس حوالے سے تمام تر مواقع فراہم کریگا،ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کی افتتاحی تقریب کے سیشن میں بطور مہمانان ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، سینیٹررعون عباس مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،وائس چانسلر خواتین یو نیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ، چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ ، ایم پی اے سلیم لا بر، ایم پی اے قاسم لنگا ہ ڈائر یکٹر کالجز فرید شریف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمرالزماں قیصرانی ، چوہدری سلیم انجم ، شاہ محمود انصاری ، آصفہ سلیم ملک ، زہرہ سجادزیدی ، ثناءجاوید ، رخسانہ انور ، سلطانہ اسلم رانا سمیت دیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں