19

پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرے گی،بلاول بھٹو زرداری


ملتان(سٹاف رپورٹر)کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں،بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والے میرے لئے میرا سب سے بڑا حوصلہ اور جمہوری جدوجہد میں میرے ساتھی ہیں،آپ سب کے دکھ میرے دکھ ہیں،آپ کی تکلیف میری تکلیف ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے اور خاندان کا دکھ سکھ سانجھا ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، سید علی قاسم گیلانی، بیرسٹر حیدر زمان قریشی کے ہمراہ پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ کے زیر اہتمام فوت شدگان پارٹی کارکنان کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ملک ارشد اقبال بھٹہ، حبیب اللہ شاکر، عثمان بھٹی، حاجی شاہد رضا صدیقی، نواز خان سوترک، مرزا نذیر بیگ، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، خیل راں، حاجی امین ساجد، طارق کھوکھر، عمران سمرا، حفیظ بٹ، راضیہ رفیق، شگفتہ حبیب، عابدہ بخاری، نورین قیصر و دیگر عہدیدران بھی موجود ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر تمام مرحومین جن میں ملک سجاد ملنگ مرحوم، ملک سلیمان علی مرحوم، ملک رفیق کمبوہ، بیگم بی اے جگر مرحومہ، مرحومہ والدہ سلیم اللہ، مرحومہ والدہ ظل حسن جعفری، مرحومی ہمشیرہ عمران انصاری ایڈووکیٹ، مرحومہ ہمشیرہ ملک ارشد اقبال بھٹہ، مرحومہ ہمشیرہ ارشاد پنوار، نو می بھٹہ ،مرحوم ایوب انصاری، مرحوم شریف جمند و دیگر کے لواحقین جن میں ملک امداد ملنگ، ملک سجاد ملنگ، ملک الطاف، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، حاجی شاہد رضا صدیقی، عمران جاوید سمرا، حاجی طاہر، عدنان انصاری، علی مغل و دیگر سے تعزیت و گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کیلئے دعائے مغفرت مانگی اور مزید کہا کہ آپ سب کے تکلیفوں میں میں شامل ہوں مجھے آپ اپنے ساتھ سمجھیں،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسکا ورکر ہی پارٹی کا اصل مالک ہے،جیالو آنے والا وقت ہمارا ہوگا،کیونکہ موجودہ تبدیلی سرکار عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے،تین سالہ کارکردگی زیرو ہے لیکن ڈھٹائی سے جشن منا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے جنوبی پنجاب کی عوام کو سب سے بڑا دھوکہ دیا ہے اس سلیکٹڈ حکومت نے یہاں کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ 100 دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا لیکن 3 سال گزرنے کے بعد سیکرٹریٹ کا ڈرامہ رچا کر سمجھتے ہیں کہ یہاں کی عوام انکی باتوں میں آ جائے گی لیکن اب جنوبی پنجاب کی عوام جاگ اٹھی ہے اور عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل بھی حل کرے گی اور یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں گے،دریں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فوت شدگان پارٹی کارکنان کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس میں سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین، نتاشہ دولتانہ، علی قاسم گیلانی، حیدر زمان قریشی کے ہمراہ فوت شدگان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اس موقع پر ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، راو ساجد علی، خواجہ عمران و دیگر موجود ہیں۔ملتان( ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ کے بڑے بھائی سردار خادم خان چانڈیہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کرنے اپوزیشن لیڈر سینٹ آف پاکستان و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین اور سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ انکے گھر تشریف لائے جہاں پر بلاول بھٹو زرداری نے اے ڈی بلوچ، مرحوم کے بیٹے سردار مزمل خان چانڈیو، بھائی سردار عبداللہ خان، سردار خالد خان و دیگر اہل خانہ سے مرحوم خادم خان چانڈیو کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر رکن میرے اتنا ہی عزیز ہے جتنا کہ میرے شھید نانا اور شھید ماں کو عزیز تھے اس لئے مرحوم کے لواحقین کے غم میں میں برابر کا شریک ہوں اور دعا گو کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں