10

پیپلزپارٹی آزاد کشمیرالیکشن میں کامیابی کے بعد تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی،مخدوم احمد محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)صائمہ عامر خان قلندرانی بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی مخدوم ہاؤس میں مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور ان کے صاحبزادے مخدوم سید مصطفیٰ محمود ممبر قومی اسمبلی سے ان کی پھوپھی(مرحومہ) کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کا میابی اس بات کا اشارہ ہے کہ اب پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی اور مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دے گی،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غریب آدمی کو نہ روزی مل رہی ہے اور نہ ہی روٹی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ غریب آدمی کو مستقل روز گار دیا جائے اور مہنگائی کا خاتمہ کر کے ہرطرح کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں،مخدوم احمد محمود نے صائمہ عامر خان بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی قلندرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس محنت سے وہ دن رات پارٹی کے لیے کام کر رہی ہیں پارٹی ان کے کام کو سہراتی ہے ،اس موقع پرصائمہ عامر خان قلندرانی بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں بھی دن بادن مقبول ہورہی ہے اور اس کے کارکن پارٹی کے لیے دن رات محنت کر ر ہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں