8

پیپلزپارٹی بجٹ میں عام آدمی کے ریلیف کیلئے آواز بلند کرتی رہیگی،ارشد اقبال بھٹہ

ملتان،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری دگنی رفتار سے بڑھ رہی ہے،وزیراعظم بتائیں کہ ان کی معاشی ٹیم غریب عوام کیلئے کیا کر رہی ہے؟صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غریب عوام پر بھاری ٹیکس لگا کر معاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے،بجٹ ابھی منظور بھی نہیں ہوا مگر اس سے پہلے ہی بجلی اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بجٹ میں عام آدمی کی ریلیف کیلئے آواز بلند کرتی رہیگی،ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھو رہی ہے اور اگر منی بجٹ آنے کی یہی رفتار رہی تو اس سے بڑا عوام پر کوئی اور ظلم نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں