13

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیدار 7 اگست کو رحیم یار خان متاثرہ مندر کا دورہ کریں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر 7 اگست ہفتہ کو پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ایم این اے و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا، صدر اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب بسرو جی اور صدر پیپلزپارٹی ضلع رحیم یار خان حبیب الرحمان گوپانگ رحیم یار خان اور صادق آباد کا دورہ کریں گے،جہاں وہ متاثرہ مندر جائیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے بعد ازاں ایس پی سٹی صادق آباد سے ملاقات کرنے کے بعد صادق آباد پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں