10

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ملتان کی سابق صدر بیگم بی اے جگر کے انتقال پرسید یوسف رضا گیلانی کا اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی سابق صدرسینیئر رہنما بیگم بی اے جگر کے انتقال پر سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے اظہار تعزیت کیا ہے اس سلسلہ میں یوسف رضا گیلانی ان کی رہائش گاہ مجتبی کینال کالونی بہاولپور روڈ پر گئے اور مرحومہ کے صاحبزادے غلام رضا جگر اور دیگر سے اظہار تعزیت کیا،مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت کی،اور پارٹی کیلئے ان کی جدوجہد خدمات اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حسنین رضا جگر،زین رضا جگر،راحیل جگر اور دیگر موجود تھے یاد رہے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب آج بروز اتوار صبح 7بجے ان کی رہائش گاہ مجتبی کینال کالونی بہاولپور روڈ پر منعقد ہو گی دعا 9بجے ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں