17

پیپلزپارٹی نے معشیت کو مستحکم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،خواجہ رضوان عالم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،اور معشیت کو مستحکم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ملک سے غُربت کے خاتمے اور خواتین کو خود مُختار بنانے سے لیکر پاکستان کی تقدیر بدلنے والے سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے تاریخی معاہدے، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو سے لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک یکساں موقف رہا ہے کہ ہم آئین کی حاکمیت اور پارلیمان کی بالادستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد کی ہے جہاں جمہوریت کی بالادستی ہو، عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہو، ہر انسان کو روٹی کپڑا اور مکان مہیا ہو، ہر صوبہ کو برابری کا حق دیا جائے اور 1973 کے آئین کا بول بالا ہو،آج جہاں پٹرول کی تاریخی قیمت اور ڈالرکی اُڑان کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ہے،وہیں پیپلزپارٹی کے دورمیں عالمی بحران اوردو سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود کامیاب این ایف سی ایوارڈ بی آئی ایس پی اوراٹھارویں ترمیم اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، سٹی صدر ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، منظور قادری، ساجد بلوچ، ارشد اقبال بھٹہ، سید غلام مصطفی گیلانی، مرزا نذیر بیگ، میر کامران مگسی، امین ساجد، ملک افتخار، رمضان کمبوہ، طارق کھوکھر، قیوم بھٹی،شمشاد سیال، طارق شاد، نذیر کاٹھیا،یاسین بھٹی و دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 54 سالہ جدوجہد، قربانیوں اور خدمت کا سفر آج بھی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ایسے پاکستان کے قیام تک جاری رہے گا جہاں تاریخی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے دعوے نہیں عملی اقدام ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجیح مزدور، کسان، معاشی ناانصافی کا خاتمہ، صنعت و تجارت کی ترقی، ملک کی خواتین اور نوجوانوں کو خود مختار بنانا ہے آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم۔عوام کے حق حاکمیت، خواتین کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، جمہوری اداروں کو بااختیار، آئیں کی حکمرانی اور عوام کی بہبود و ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے آنے اس وقت تبدیلی سرکار نے آئے روز مہنگائی کے بم گر کر عوام کا جینا محال کر رکھا ہے،پیپلزپارٹی کو اس بات کا احساس ہے،پیپلزپارٹی کے پاس ہی وہ پروگرام ہے جس سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے اس لئے آئندہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے حکومت بنا کر تبدیلی سرکار کی تباہ کاریوں سے ہمیشہ کیلئے ملک و قوم کی جان چھڑائی گی،تقریب میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں