16

پیپلزپارٹی نے ہر دور حکومت میں عوام کو روزگار دیا،سید یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تبدیلی سرکار 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی تھی،مگر تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ روزگار دینے کے بجائے پہلے سے موجود روزگار والوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،سوئی سدرن گیس کے 26 ہزار ملازمین کو صرف ایک نوٹس پر نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ سنایا گیا،حکومت وقت کو اگر عوام کے دکھ درد کا احساس ہوتا تو فوری طور پر سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر اپیل کرتی لیکن نااہل حکمرانوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کو روزگار دیا اور تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے عوام کو خوشحال کیا اور آئندہ بھی اقتدار میں آ کر بیروزگاروں کو روزگار دیں گے تبدیلی سرکار 3 برس میں ادویات کی رجسٹریشن کا کوئی میکانزم تک نہیں بنا سکی،3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ گیس میں 144فیصد اور تیل کی قیمت میں 36روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے،وزیراعظم نے اب تک جو تحقیقاتی کمیشن بنائے اس کے نتیجے میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں یہ کمیشن عوام کی بھلائی کیلئے بنائے گئے تھے یا ان کارٹلز کیلئے جن کے متعلق وزیراعظم اکثر بات کرتے تھے،عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں روز پس رہی ہے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن سینٹ آف پاکستان و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی چچا زاد بہن مخدوم سید فیض مصطفی گیلانی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کرنے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، صوبائی حلقہ کے صدر ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، شبیر قریشی، میاں اقبال، اشفاق انصاری و دیگر شامل تھے تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی اور سید یوسف رضا گیلانی سے دلی افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی 3 سالہ کارکردگی میں یہ ضرور بتائیں کہ ابتک ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے,ادویات کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنیکے مترادف ہے حکومت نے پیٹرول کی طرح ادویہ ساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دیدی ہے اس سے تو لگتا ہے حکومت بیماروں کے زخموں پر مزید نمک چھڑک کر انکو تڑپا تڑپا کر زندہ درگور کرنا چاہتی ہے جتنے بلند بانگ دعوے اس حکومت نے اکانومی کے حوالے سے کئے تھے وہ دعوے تین سال میں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکے ہیں کیونکہ پاکستان کی عوام مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں پیپلزپارٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور روزگار چھیننے کے خلاف ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اس وقت عوام کے مسائل کی فکر صرف ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ہے اور پیپلزپارٹی عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن مرکز سمیت تمام صوبوں سے عوام کی طاقت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جیتے گی اور حکومت بنا کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں