11

پیپلزپارٹی کا ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی نے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر دیا،شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار پٹرول مزید مہنگا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،تبدیلی کا سونامی اب مہنگائی کا سونامی بن چکا ہے،سینیٹر شیری رحمان نے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدشہ ہے ڈالر کی قیمت 172 روپے اور پیٹرول 123 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گا، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کس بات کی نشاندہی ہے ؟ رواں ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلے ہی 3 سالوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 28 روپے کا اضافہ کر چکی ہے، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آئے گا، عالمی ادارے پہلے ہی ملک میں شدید مہنگائی کی پیش گوئی کر چکے ہیں، ان کی نااہلی کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں