10

پیپلزپارٹی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے دم توڑنے لگے ہیں،سید احمد مجتبیٰ گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے دم توڑنے لگے ہیں اور کارکن اگلے الیکشن کیلئے ابھی سے رابطہ عوام مہم تیز کر دیں،بلاول بھٹو آئندہ وزیر اعظم بن کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی رہنما ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ کے ڈیرے پیپلز سیکریٹریٹ پر سٹی صدر ملک نسیم لابر کی زیرِ صدارت منعقدہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 33ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم سٹی صدر ملک نسیم لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ،ملک ذوالفقار علی بھٹہ نے کیا،تقریب جو کہ جلسے میں بدل گئی اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی بھنور میں پھنسی ملکی معیشت و سیاست کی کشتی کنارے لگا سکتے ہیں،موجودہ نااہل حکمرانوں نے احتساب کے نام پر ملک و قوم کو یرغمال بنا کر چور مچائے شور کے مصداق لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،قرضے اتارنے کا ڈرامہ رچا کر قوم پر قرضوں کا بھاری بوجھ اور عوام پر آئے روز مہنگائی کا نیا بم گرایا جا رہا ہے،جس نے عوام کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل موجود ہے اور اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد اور ان کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کے بعد سٹی صدر ملک نسیم لابر ایڈووکیٹ ‘ ملک ارشد اقبال بھٹہ امیدوار صوبائی اسمبلی 217 ‘ سید احمد مجتبیٰ گیلانی ‘ خواجہ رضوان عالم ‘اے ڈی بلوچ ‘ حاجی ذوالفقار بھٹہ ‘ مرزا علی مغل نے بھ خطاب کیا،جبکہ راو شہزاد ‘ امین بھٹی ‘ یاسین عباسی ‘ اسحاق بھٹہ ‘ حاجی اکرم ‘ رانا تنویر ‘ رانا نعیم ‘ مہدی حسین گیلانی ‘ شیخ نعمان ‘ سونی شاہ ‘ گلشیر بھٹہ ‘ اسلم بھٹہ مکانی ‘ نذیر کاٹھیا ‘ طارق شاد و دیگر پارٹی ارکان و لوگوں نے بھرپور شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں