6

پیپلزپارٹی کے 44 ویں یوم سیاہ کے موقع پر قدیر آباد میں مظاہرہ

ملتان،پاکستان پیپلز پارٹی کے 44 ویں یوم سیاہ پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی مشن کی تکمیل اور جمہوری استحکام کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور شہید بی بی کے لاڈلے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر ہی دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ہاشم خان بابر اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے کچہری روڈ قدیر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 44 ویں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا،اور کہا کہ 5 جولائی کا دن نہ صرف ملکی تاریخ بلکہ عالم اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ایک بدنما داغ ہے جس دن ضیاء ڈکٹیٹر نے قائد عوام شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی منتخب اور جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ایک ننگی آمریت کی مثال قائم کی جس کا خمیازہ قوم و ملک آج تک بھگت رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن آج بھی اپنے شہید قائدین پر مرمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں اور ہمیشہ کی طرح شہید بھٹوز کے ادھورے مشن کو پروان چڑھانے کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تن، من اور دھن سب نچھاور کرتے ہوئے کسی قربانی سے کوئی دریغ کسی طور نہیں کریں گے اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی 216 ملتان شہر ملک عمران جاوید سمراہ سمیت دیگر پارٹی کارکنان راحت بلوچ، عابد حسین، خلیل تھہیم انصاری، حاجی مہر مشتاق، داود خان، وحید ملک، جمیل جمی ملنگ، ملک قاسم، خلیل کشمیری، ذوالفقار خان بابر، مبارک علی، غلام حسن رضا، خطیب خان بابر، عدیل قریشی، ریاض حسین بلا، ملک فہیم طوطا، ریحان قریشی، عقیل حیدر جانی، آصف بلا، ذیشان علی، حسنین انصاری، ملک سعید بھولی، محمد شبیر، آصف خان بابر، ملک راجو، مرید حسین بلوچ، قاسم علی سمیت دیگر شریک تھے جبکہ اس موقع پر زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، ضیاء آمریت اور ضیاء باقیات کے خلاف شدید نعرے بازی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور موجودہ سیلیکٹڈ و نااہل نیازی سرکار کی عوام دشمن و ناکام پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ھاشم بابر اور رئیس قریشی نے مزید کہا کہ عمرانی حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کو محض لازوال بنا دیا ہے اور ریاست مدینہ کے خواب دکھا کر قوم و ملک کو مسائل کے گرداب اور آئی ایم ایف کے نرغے میں جھونک دیا ہے جبکہ صرف اور صرف جھوٹی بیان بازی کی طفل تسلیاں دے کر عوام کو مزید سے مزید بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں