11

پیپلز پارٹی ایک ساتھ دو سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے میں کامیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہر عباس اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رانا امجد علی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہو گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں اور اسی دوران کئی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں بھی گر رہی ہیں،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملتان سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر عباس اور مظفرگڑھ سے ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد علی امجد کی ملاقات،بلاول ہاؤس میں پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر مظہر عباس اور مظفر گڑھ سے متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ ہولڈرز رانا امجد نے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں