6

پیپلز پارٹی کا جنوبی پنجاب پر فوکس‘ ن لیگی رہنماؤں کو توڑ نے کا عندیہ

ملتان،پی پی پی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے حصول کے لئے جنوبی پنجاب کو ٹارگٹ بنا لیا،پی ڈی ایم میں شمولیت کے بعد دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے اہم رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شامل کرنے سے گریزاں کی پالیسی اپنائے ہوئے تھیں تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے اب جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ الیکشن سے قبل ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں اہم انتخابی امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی حکمت عملی بنالی ہے۔ پی پی پی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری اپنے لاہور کے طویل دورہ کے بعد اسلام آباد جا چکے ہیں اس دوران انہیں رپورٹ دی گئی کہ اگر ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے آئندہ انتخابات میں پی پی پی اپنے اہم انتخابی امیدوار میدان میں اتارے تو اسے سندھ کے طرز پر جنوبی پنجاب سے بھی اہم سیٹیں حاصل ہو سکتی ہیں اس بارے ملتان ‘ لیہ‘ مظفرگڑھ‘ ڈیرہ غازی خان‘ راجن پور‘ رحیم یار خان‘ بہاول پور‘ بہاولنگر‘ لودھراں‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ ساہیوال کے اضلاع میں بڑی برادریوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس علاقہ میں اہم انتخابی امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا حتمی ٹاسک بھی دیا ہے۔ اسی طرح دیگر چھوٹی جماعتوں اور علاقائی مقامی جماعتوں کو بھی پی پی پی کے امیدواروں کو حمایت کے حصول کو یقینی بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ممکنہ طور پر ملتان میں بلاول ہاؤس میں بھی کچھ ان کا قیام کر سکتے ہیں اور اسی اہم دورے کے دوران ہی وہ اہم فیصلے بھی کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں