12

پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا،3 اہلکار جاں بحق، دو زخمی

راولپنڈی(بیورو رپورٹ) پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثہ پلانٹ میں فنی خرابی کےباعث پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
جائے حادثہ کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے صورتحال کنٹرول میں کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں