8

پی ایس ایل 6 فائنل،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج 9 بجے ٹکرائیں گے

ملتان،پی ایس ایل 6 کے فائنل میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی 9 بجے ٹکرائیں گے،ملتان کے کرکٹ شائقین نے میچ دیکھنے کیلئے بڑی سکرین لگالی ہے،کرکٹ شائقین ملتان سلطانز کی جیت کیلئے پرعزم ہیں،نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز فائنل میں پشاور زلمی کو دھول چٹائے گی،شاہنواز دھانی سے بہت امیدیں ہیں، فائنل میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے،نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں محمد رضوان اور ملتان کے سلطان صہیب مقصود اپنی بیٹنگ سے ملتان سلطانز کو جتوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں