8

پی ایم ایس افسران کی حق تلفی کی گئی تو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،صدر نوید شہزاد

ملتان،پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی آفیسران کی صوبوں میں تعیناتی آئین کے منافی ہے،جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اگر پی ایم ایس افسران کی حق تلفی کی گئی تو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا،جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ظفرنقوی، ڈی سی خانیوال آغا ظہیر شیرازی،فاروق ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالطیف خان ڈائریکٹریکڑایڈمن برانچ ارشدگوپانگ، ایڈیشنل کمشنرملتان احمدنویدسب ر جسٹر ارخواجہ عمیر، اے سی سٹی ملتان صبغت اللہ ایڈیشنل کمشنرریونیو ڈی جی خان، سرفرازایڈیشنل کمشنر ملتان زاہد اکرام ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد شاہد ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن کامران بخاری سب رجسٹرار عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر خواجہ عمیر اور محمد ارشد نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پی ایم ایس کے خلاف جارحانہ رویے سے دکھ کا ایسا اظہار کیا گیااور مطالبہ کیاکہ پی ایم ایس کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں ایسا نہ ہوکہ اب افسران احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلتے نظر آئیں ہم سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے خلاف ہر سطح پر احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں