12

پی ایچ اے اور پارکو کے درمیان شجرکاری کا معاہدہ طے،پارکوں اور گرین بیلٹس پر شجرکاری کی جائیگی،اعجاز حسین جنجوعہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان اور پارکو کے درمیان شجرکاری کے سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے،اس سلسلے میں شہر بھر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر بڑے سایہ دار درختوں کی شجر کاری کی جائے گی،اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے پارکو آفس میں پودہ لگانے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ایم پی اے ندیم قریشی اور سی ای او محمت سیلی پوگلو بھی موجود تھے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ شہر میں بھر پور شجر کاری کی جارہی ہے،مختلف نجی کمپنیوں کے ہمراہ شجر کاری کر رہے ہیں۔پارکوکے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر شجر کاری کریں گے،اس موقع پر سی ای او پارکو نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں