7

پی ایچ اے ملتان،3 سال بعد آؤٹ ڈور پبلسٹی فیس کی نیلامی 14 کروڑ 80 لاکھ میں مکمل

ملتان،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ آﺅٹ ڈور ایڈورٹائز منٹ فیس کا ٹھیکہ 14 کروڑ اسی لاکھ میں کامیابی سے مکمل کرلیا ہے،گزشتہ تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ فیس ٹھیکہ نہیں ہو رہا تھا،جس سے ادارے کو کافی مسائل کا سامنا رہا ہے، ٹھیکے ہونے سے تمام قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں،ٹھیکے سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا،ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں آﺅٹ پبلسٹی فیس کی 2021-22کی نیلامی کے موقع پر کیا،اس موقع پر کمشنر ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے اور پی ایچ اے کے آفیسران بھی موجود تھے،سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ ٹھیکہ کی نیلامی ایک بڑی کامیابی ہے،اس سے ادارے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی،شہر کو سر سبزوشاداب بنانے میں مدد ملے گی،شہریوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے،اُنھوں نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں 4کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی ہے،کرونا کے مسائل کے باوجود ریکوری بہتر رہی،ریکوری میں مشکلات پیش آئیں لیکن ہمت اور محنت سے ریکوری اہداف کے حصو ل کیلئےکوشاں رہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے تمام سٹاف کو کامیاب اور شفاف نیلامی پر مبارکباد پیش کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مستقبل میں ادارے کی تعمیر وترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔بیلامی ادارے کیلئے سنگ میل کی سی حیثت رکھتی ہے،ضابطہ خان نے کامیاب ٹھیکہ حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں