10

پی ایچ اے کی پہلی کمیونٹی شجرکاری کا آغاز،کمشنر ملتان نے مجاہد ٹائون میں کمیونٹی کے ہمراہ پودا لگایا

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی ہدایت پر ملتان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے نے منفرد انداز اپناتے ہوئے پہلی کمیونٹی شجرکاری کا آغاز کردیا،کمشنر جاوید اختر محمود نے مجاہد ٹاؤن میں کمیونٹی کے ہمراہ پودا لگایا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شجرکاری میں شامل کرکے سر سبز ملتان کا ٹاگٹ حاصل کریں گے،شہر کی بہتری کیلئے کمیونٹی کا کردار بہت اہم پے،ترقی کا عمل کمیونٹی کے بھرپور ذمہدارانہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں،کمشنرملتان نے مجاہد ٹاؤن کی کمیونٹی کی شجرکاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری میں ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان مشن کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے،کسی اور سیاسی جماعت نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ نہیں بنایا،ہم خوش قسمت ہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ماحولیاتی تبدیلی بارے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں،پی ایچ اے شہر کو سرسبز بنانے کیلئے سرگرم ہے،مجاہد ٹاؤن میں پیپل کے تیار سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں،اس موقع پر کمیونٹی کے متعدد افراد موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں