11

پی ایچ اے کے ملتان کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اقدامات جاری،گول باغ پارک درخت پر پینٹ ورک اور برڈ ہاؤسز کی تنصیب مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،گول باغ پارک سے ملحقہ درخت پر پینٹ ورک اور برڈ ہاؤسز کی تنصیب کو مکمل کر لیا گیا ہے،اس سرگرمی کو مزید گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھی درختوں پر پینٹ ورک گھونسلوں کی تنصیب کی جائے گی،چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے،ہارٹیکلچر جن مقامات پر درخت موجود ہونگے،اُس کی نشاندہی کر ینگے اور انجینئرنگ برانچ ان مقامات پر موجود درختوں پر پینٹ اور گھونسلوں کی تنصیب کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے لائٹس کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے،اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔شجر کاری کے ساتھ ساتھ لائٹس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے،اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں