6

پی سی جی اے کے وفد کی اسد قیصرسے ملاقات،سیلزٹیکس ختم کرانے کا مطالبہ

ملتان،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر جسومل ٹی لیمانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،ڈاکٹر جسومل ٹی لیمانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جو پہلے کپاس کی پیداوار میں خودکفیل تھا۔ ملک کی ساٹھ فیصد درآمدات ٹیکسٹائل سے جڑی ہوئی ہے جس کا انحصار کپاس پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کپاس کی کاشت اخراجات بڑھنے کے باعث تیزی سے کم ہورہی ہے مگر موجود بجٹ میں جننگ کے مرحلے پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے کپاس کی کاشت مزید کم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی کاشت میں تیزی سے گراوٹ کے باعث 1300 جننگ کے کارخانے کم ہوکر صرف 442 رہ گئے ہیں۔ انہوں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے گذارش کی کہ وہ جننگ کے مرحلے پر ٹیکس کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ کپاس کی کاشت مزید کم نہ ہو۔ قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر نے پی سی جی اے کے وفد کے مسائل سنے اور انہیں متعلقہ فورم تک پہنچانے کی یقین دھانی کرائی۔ وفد میں سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، سابق وائس چیئرمین شیخ محمد عاصم سعید، ایگزیکٹو ممبر خواجہ محمد ارشد اور جام مشتاق شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں