18

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کے داماد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت،عہدے سے فارغ کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کے داماد عمران خان بھابھہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے،اس بنا پر وزیراعظم عمران خان نے نور خان بھابھہ کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو گھر نہیں سنبھال سکتے وہ پارٹی کیا سنبھالیں گے،دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب کرلیا،عون عباس بپی کو صدر منتخب کرنے کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں