12

پی ٹی آئی ملک کی جڑوں کو مضبوط اور مستحکم بنا رہی ہے،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دبنگ فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کر کے قوم کو بڑا تحفہ دیا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کپتان نے احسن اقدام اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے سیلز ٹیکس صفرکردیا ہے اور حکومت عالمی سطح پر پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہے،ندیم قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ کئی ماہ سے پٹرول لیوی اور سیلز ٹیکس کم سے کم کرتی جا رہی ہے، اب پٹرول سیلز ٹیکس کو صفر کردیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار مسلسل عوام دوست اقدامات اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی مخلصانہ کاوشیں لائق تحسین ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتی ہے،ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی جڑوں کو مضبوط اور مستحکم بنا رہی ہے تاکہ پائیدار اور مستقل خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں