13

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ملک شکیل احمد جوئیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیاسی رہنما ملک شکیل احمد جوئیہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز پٹرول،بجلی،آٹا،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کے منہ سے دووقت کی روٹی چھین لی ہے ،عوام نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کی تین سالہ مایوس کن کارکردگی اب عوام کے سامنے ہے،حکومت نے تین سال میں عوام کو مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،آج ہر شخص روزگار بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کے باعث پریشان ہے، غریب مستحق حکومت کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعا دے رہے ہیں ،اور پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں،وزرا عمران خان کی چاپلوسی کرکے اپوزیشن کے خلاف بے بنیاد بیان بازی کرکے اپنی نوکریاں پکی کررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں