73

پی ٹی آٸی رہنما راٶ یاسر قبضہ گروپ کا سرغنہ،مقدمات درج،گرفتار کرلیا گیا

ملتان،ملتان میں قبضہ گروپ مافیا بے نقاب ہو گیا،پی ٹی آٸی کے مقامی رہنما راٶ یاسر قبضہ گروپ کا سرغنہ نکلا،پولیس تھانہ بی زیڈ نے مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بی زیڈ کے مطابق پی ٹی آٸی کے ضلعی صدر راٶ یاسر کے خلاف شہریوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کے الزام میں آٹھ الگ الگ مقدمات درج کٸے ہیں، پولیس کی جانب سے رواں برس کی قبضہ گروپ کے خلاف سب سے بڑی کاررواٸی قرار دی گٸی ہے،راٶ یاسر،رمضان وغیرہ دس سے بارہ لوگوں نے ایک قبضہ گروپ بنا رکھا ہے جن لوگوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کر لیتے ہیں،اور ان سے اونے پونے کے بہاؤ خرید کرتے ہیں،زمینوں کی مالیت ایک ارب سے زاٸد بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق مزید متاثرین نے درخواست دی تو ان پر بھی قانون کے مطابق کاررواٸی ہو گی،جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ضلعی صدر یوتھ ونگ راٶ یاسر کے خلاف کوٸی کاررواٸی نہ کی گئی،قبضہ گروپ کی گرفتاری کے بعد راٶ یاسر کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق جب راو یاسر سمیت دیگر قبضہ مافیا کو گرفتار کیا گیا ۔تو انکو چھڑانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی اہم عہدیدار تھانہ بی زیڈ پہنچ گئے ۔مقامی پولیس کو پریشر دیا گیا ۔مگر پولیس نے کسی بھی ایک کی نا سنی ۔اور قانونی کارروائی کی ہے ۔اس موقع پر ایس پی گل گشت ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ میرٹ سب کیلئے برابر ہے ۔جرائم پیشہ افراد کیلئے قانون شکنجہ تیار ہے ۔انصاف کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا ۔ایس پی گل گشت نے مزید کہا کہ کہ قبضہ گروپ کا مرکزی سرغنہ کی تلاش جاری ہے۔جس کے خلاف بھی سخت سے سخت ترین کاروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں