14

پی ٹی آئی کی حکومت خطے میں مثالی ترقی کیلئے کوشاں ہے،احمد حسین ڈیہڑ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگیا،جنوبی پنجاب کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا،آج سے اسے عملی شکل مل رہی ہے،اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب اور خصوصا ً ملتان کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں،سب پورے ہوں گے،پی ٹی آئی کی حکومت خطے میں مثالی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں