10

پی ڈی ایم جتنی مرضی تحریک چلا لے،عوام باہر نہیں نکلیں گے،وسیم خان بادوزئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی تحریک چلا لے عوام باہر نہیں نکلیں گے،عمران خان مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسن روڈ پر کیٹرنگ شوروم کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا،جس میں ملک معاویہ، ذوالفقار علی تیمور،چوہدری کامران، ملک مدنی ہانس، یوسف خان بھی موجود تھے،بیرسٹر وسیم خان باد وزئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو عوام ان کی منافقانہ سیاست کے باعث کلی طور پر مسترد کرچکے ہیں،کیونکہ ماضی میں جس طرح دونوں جماعتوں نے کرپشن و لوٹ مار کی سیاست کی انہی کے کالے کرتوتوں کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،لیکن پی ٹی آئی ملکی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں دن رات کوشاں ہے،انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور خود ساختہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے گی،جو من مرضی سے شہریوں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں