9

پی ڈی ایم کا بےروزگار اور بےکار ٹولہ راگ الاپ کے اپنا وجود برقرار رکھنے کی سعی لا حاصل کر رہا ہے،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بےروزگار اور بےکار ٹولہ بے وقت کے راگ الاپ کے اپنا وجود برقرار رکھنے کی سعی لا حاصل کر رہا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت سے بار بار مسترد ہونے اور ناکامیاں سمیٹنے کے باوجود اپوزیشن کا یہ ٹولہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت اور خدمت کی سیاست نے اپوزیشن کی مفادات کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل اور مستقل معاشی استحکام کے لئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،لیکن جلد ہی ان کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں اور منصوبہ بندی کے بغیر کئے گئے اقدامات کا خمیازہ پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام لوگوں کی بہتری کے لئے دور رس اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں