15

پی ڈی ایم کے 29 اگست کو کراچی جلسے میں شہباز شریف شرکت کریں گے

لاہور(بیورو رپورٹ)پی ڈی ایم کا 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آوٹ ہوئیں تو شہباز شریف اِن ہوئے، شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے،ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی جلسے سے خطاب کریں گے،جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کر دی اورشہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کرلیا،ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے اور مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے،مسلم لیگ ن سندھ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گے،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے،جبکہ سندھ سے کئی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں