9

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے 4 بچے تحویل میں لے لئے.

ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،ترجمان چائلڈ پروٹیکشن کے مطابق بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ، نشتر ہسپتال روڈ اور کلمہ چوک سے دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لیا گیا،حفاظتی تحویل بچوں میں 11 سالہ عتیق، 8 سالہ حمزہ، 6 سالہ عثمان، 6 سالہ علی اصغر شامل ہیں،بچوں کا تعلق رحیم یار خان اور ملتان سے ہے،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں